ادارہ تحفظ ماحول پنجاب کی پہلی سکیمنگ بوٹ لانچ

ادارہ تحفظ ماحول پنجاب  کی پہلی سکیمنگ بوٹ لانچ

لاہور( کامرس رپورٹر)ادارہ تحفظ ماحول پنجاب نے پہلی سکیمنگ بوٹ لانچ کر دی ہے ،سکیمنگ بوٹ نہروں اور دریاؤں سے پلاسٹک کچرا صاف کرے گی۔

 ترجمان ای پی اے پنجاب کے مطابق بوٹ لاہور کینال میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کام شروع کرے گی، مقامی ہوٹل میں پلاسٹک بیگ فری ڈے پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول لیاقت اور ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ،تقریب میں ممنوعہ پلاسٹک بیگز استعمال نہ کرنے کا عہد کیا گیا ہے ،ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے خلاف 50 ہزار سے کاروباری افراد نے عہد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں