قلندر پورہ بارشی پانی میں ڈوب گیا،نکاسی آب کا مطالبہ

قلندر پورہ بارشی پانی میں ڈوب  گیا،نکاسی آب کا مطالبہ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )مون سون کی بارشوں پرہربنس پورہ کا مین بازار قلندر پورہ بارشی پانی میں ڈوب جانے سے دکانداروں اور اہل علاقہ کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ، گلیوں اور بازاروں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے ۔اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور واسا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری مشینری بھیج کر پانی کو نکالا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...