والڈ سٹی کانام تبدیل،پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی رکھ دیاگیا
لاہور (عمران اکبر )والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا نام تبدیل، حکومت نے ادارے کا نیا نام پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی رکھ دیا۔
نوٹیفکیشن جاری ،ترمیم شدہ قانون کے مطابق اب تمام سرکاری دستاویزات میں پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی کا نام استعمال کیا جائے گا۔اتھارٹی کے مطابق ادارہ تاریخی ورثے کے تحفظ، بحالی، سیاحت کے فروغ، عوامی شمولیت اور پائیدار ترقی کے مشن کو پہلے کی طرح جاری رکھے گا۔ تاریخی عمارتوں، ثقافتی ورثے اور ہیریٹیج ایریاز کے تحفظ اور فروغ کیلئے نئی منصوبہ بندی اور ترقیاتی اقدامات پر بھی عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments