ڈپٹی اکاؤنٹنٹ امتحانات میں امیدواروں کا بائیو میٹرک کرانے کا فیصلہ
لاہور (اے پی پی)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام ڈپٹی اکاؤنٹنٹ کے تحریری امتحانات میں 60 ہزار سے زائد امیدواروں کا بائیو میٹرک کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
سیکرٹری پی بی ایس پی نے واضح کیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امتحانی عمل کو مزید شفاف اور جعلسازی سے پاک بنانا ہے ۔ بائیو میٹرک تصدیق کا آغاز 25 اور 26 جولائی کو ہونیوالے ڈپٹی اکاؤنٹنٹ کے تحریری امتحان سے کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق سروس کمیشن نے امتحانات میں جعلی امیدواروں کی روک تھام کیلئے پنجاب بھر کے تمام امتحانی مراکز میں نادرا کے اشتراک سے بائیو میٹرک تصدیق کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے صرف اصل امیدوار ہی امتحان میں شرکت کر سکیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments