سی بی ڈی نے لیڈ فار کمیونٹیز گولڈ پری سرٹیفکیشن حاصل کر لیا

سی بی ڈی نے لیڈ فار کمیونٹیز  گولڈ پری سرٹیفکیشن حاصل کر لیا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سی بی ڈی پنجاب نے شہری ترقی میں نئی تاریخ رقم کرکے پاکستان کا پہلا لیڈ فار کمیونٹیز گولڈ پری سرٹیفکیشن حاصل کر لیا ۔

سی بی ڈی کے قائد اور باب ڈسٹرکٹ کو گرین بلڈنگ سرٹیفکیشن انسٹیٹیوٹ نے لیڈ فار کمیونٹیز گولڈ پری سرٹیفکیشن سے نوازا۔سی ای او سی بی ڈی عمران امین کاکہناہے کہ لیڈ فار کمیونٹیز گولڈ پری سرٹیفکیشن صرف سی بی ڈی پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کیلئے باعثِ فخر ہے ۔ یہ کامیابی عالمی معیار کی پائیدار شہری ترقی کیلئے ہمارے عزم کی عکاس ہے ۔ قائد اور باب ڈسٹرکٹ مستقبل کے جدید، ماحول دوست اور سرمایہ کاری کیلئے موزوں شہری مراکز کی مثال بنیں گے جو آئندہ نسلوں کو بہتر معیارِ زندگی اور معاشی ترقی کی بنیاد فراہم کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...