پانچویں آٹھویں بورڈ امتحان:رجسٹریشن کیلئے ب فارم لازمی قرار

پانچویں آٹھویں بورڈ امتحان:رجسٹریشن کیلئے ب فارم لازمی قرار

8 اگست کے بعدطلبہ کا اندراج نہیں ہوگا،سکولوں کوڈیٹا مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور(آن لائن)پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ کی رجسٹریشن کیلئے ب فارم نمبر کا اندراج لازمی قرار دیدیا گیا ۔ حکام کے مطابق ب فارم نمبر کے بغیر کسی طالبعلم کی رجسٹریشن مکمل نہیں کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق جن طلبہ کی رجسٹریشن پہلے ب فارم نمبر کے بغیر کی گئی تھی، سسٹم نے ایسے تمام طلبہ کو غیر تصدیق شدہ قرار دیدیا ہے ۔ سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے طلبہ کے ریکارڈ میں فوری ب فارم نمبر درج کرکے ڈیٹا اپڈیٹ کیا جائے تاکہ رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو سکے ۔حکام نے واضح کیا ہے کہ ریکارڈ اپڈیٹ نہ ہونے پر طلبہ کی رجسٹریشن نامکمل تصور ہو گی۔ اس حوالے سے اساتذہ، ہیڈ ٹیچرز اور رجسٹریشن انچارجز کو طلبہ کا ریکارڈ جلد مکمل کرنیکی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔حکام کے مطابق 8اگست کے بعد کسی طالبعلم کی رجسٹریشن نہیں کی جائیگی، سکولوں کی انتظامیہ مقررہ تاریخ سے قبل طلبہ کا ریکارڈ مکمل اور درست کرنا یقینی بنائے تاکہ کسی طالبعلم کو امتحانات میں شرکت سے محروم نہ ہونا پڑے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...