شہرمیں مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے

 شہرمیں مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق ہو گئے

محلہ اسلام آباد مناواں میں کھیتوں سے 22 سالہ خاتون کی لاش برآمدبھاٹی سے معمرخاتون کی لاش برآمد،نین سکھ میں مزدورچھت سے گر کرچل بسا

لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مناواں کے علاقے محلہ اسلام آباد میں نامعلوم شخص نے 22 سالہ خاتون کو گلاکاٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا۔مقتولہ کی لاش کھیتوں سے ملی ، شناخت نہ ہو سکی۔ مطابق بھاٹی گیٹ میٹرو سٹیشن کے قریب سے 60 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی جوحلیے سے ذہنی معذور معلوم ہوتی ہے ۔ بیگم کوٹ کے علاقے نین سکھ کے قریب 58 سالہ مزدور چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی شناخت 58 سالہ شریف کے نام سے ہوئی۔ شیرا کوٹ کے علاقے سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والا نامعلوم شخص اور شالامارکے علاقے سے بیہوش ملنے والا 35 سالہ شخص دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے تمام واقعات کے مقامات سے شواہد اکٹھے کر لیے اور لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں، مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...