مالی سال 2026-27 کیلئے 96کروڑ 52لاکھ منظور

 مالی سال 2026-27 کیلئے 96کروڑ 52لاکھ منظور

کابینہ کمیٹی امن و امان کااجلاس، 15مجسٹریٹس ڈی نوٹیفائی کرنیکی بھی منظوری

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر )محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 56 واں اجلاس صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی نے صوبے کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلے کیے ۔کمیٹی نے چہلم امام حسینؓ، عرس داتا گنج بخش ؒ، آزاد کشمیر کے الیکشن اورایم ڈی کیٹ امتحانات پر سخت سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں مالی سال 2026-27 کیلئے 96کروڑ51لاکھ95 ہزاراور لا اینڈ آرڈر کی مد میں 80ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ 22مختلف مقدمات کے لیے JITs بنانے ، 28 سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نوٹیفائی اور 15 کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے ساتھ بہاولپور میں ایک نئے تھانے کے قیام کی بھی منظوری دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...