مرکزی مسلم لیگ، جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ، آئی پی پی کا اتحاد
خالد مسعود،عون چودھری، سردار بابرکا آزاد کشمیر میں الیکشن ملکر لڑنے کا اعلان
لاہور (سیاسی نمائندہ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ، جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ اور استحکام پاکستان پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ملکرلڑنے کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل آئی پی پی عون چودھری اور صدرجموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سردار بابر حسین نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔خالد مسعود نے کہا تینوں جماعتیں آزاد کشمیر میں مشترکہ انتخابی حکمت عملی کے تحت الیکشن لڑیں گی۔مرکزی مسلم لیگ اپنے امیدوار آئی پی پی کے حق میں دستبردار کریگی تاکہ اتحاد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے ۔ سردار بابر نے کہا کہ یہ اتحاد ویلی اور جموں کی نشستوں پر مثبت نتائج دے گا اور کشمیری عوام کو مضبوط، بااعتماد اور عوامی نمائندہ قیادت فراہم کرے گا۔عون چودھری نے کہا تینوں جماعتیں ملکر آزاد کشمیر کے عوام کو مضبوط متبادل سیاسی قیادت فراہم کریں گی۔ مشترکہ اعلامیے میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مرکزی مسلم لیگ، جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ اور استحکام پاکستان پارٹی کشمیر کاز، قومی یکجہتی، جمہوری اقدار اور عوامی خدمت کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments