مختلف شہروں سے خواتین کو بلیک میل کرنے پر3ملزم گرفتار
این سی سی آئی اے کی ملزم قیصر بلال،ثوبان اور عمران کیخلاف کارروائی
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )این سی سی آئی اے کی لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں کارروائیاں، خواتین کو بلیک میل کرنے پرملزموں کو گرفتار کر لیا۔ این سی سی آئی اے لاہور نے حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر خاتون کو ہراساں کرنے پر ملزم قیصر بلال کو گرفتار کر لیا جس سے مدعیہ کی تصاویر، ٹک ٹاک اکاؤنٹ اور دھمکی آمیز پیغامات پر مشتمل الیکٹرانک مواد برآمد ہوا۔این سی سی آئی اے فیصل آباد نے واٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے پرملزم ثوبان کو گرفتار کر لیا، این سی سی آئی اے ملتان نے خاتون اور اسکے اہلخانہ کو ہراساں کرنے پرملزم عمران کو گرفتار کر کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب علی وسیم کا کہنا ہے کہ خواتین کو آن لائن ہراسگی، بلیک میلنگ اور سائبر جرائم سے تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ، سائبر جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ،تمام ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments