داتا گنج بخش ؒکے عرس پر انتظامات،سکیورٹی بارے اجلاس

داتا گنج بخش ؒکے عرس پر انتظامات،سکیورٹی بارے اجلاس

مختلف اداروں کی بھرپور تعاون کی یقین دہانی، بہترین انتظامات جاری :علی ڈار

لاہور(سیاسی نمائندہ)حکومتِ پنجاب حضرت داتا گنج بخش ؒکے 983 ویں سالانہ عرس کو شاندارانداز میں منانے کیلئے بھرپور انتظامات کر رہی ہے ۔ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاکھوں زائرین کیلئے بہترین انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سپیشل مشیر وزیرِ اعلیٰ و چیئرمین امورِ مذہبی کمیٹی علی ڈار نے داتا دربار پر ہجویری ہال میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب، سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران ودیگرشخصیات نے شرکت کی۔مختلف اداروں کے نمائندوں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ ڈی جی ایل ڈی اے اور ٹیپا نے بھی یقین دہانی کرائی کہ زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل ٹریفک کیلئے کھول دی جائینگی تاکہ زائرین کی آمدورفت بلا تعطل جاری رہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...