چودھری شجاعت کا امیرالعظیم کے انتقال پر دکھ کااظہار
لاہور (سیاسی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امیر العظیم ایک صاحبِ بصیرت، باوقار اور اصول پسند سیاست دان تھے ، جن کی قومی، سیاسی اور دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ دریں اثنا اساتذہ تنظیموں کے نمائندگان کے ایک وفد نے مرکز خواتین منصورہ میں سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق سے ملاقات کی اور امیر العظیم کی وفات پر تعزیت کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments