شہری کو لوٹنے والے 2پولیس اہلکار گرفتار

شہری کو لوٹنے والے  2پولیس اہلکار گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )شہری کو لوٹنے والے 2پولیس اہلکار گرفتار ، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

مقدمہ مدعی کے مطابق وہ اپنے گھر جا رہا تھا، تھیٹر کے قریب فیروز پور روڈ پر دو پولیس اہلکاروں نے روکا۔ اہلکاروں نے زدوکوب کیا، جیب سے ساڑھے آٹھ ہزار روپے زبردستی نکال لیے ۔ ایک پولیس اہلکار نے شرٹ کے نیچے بھی اسلحہ لگا رکھا تھا، پولیس نے دونوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار اہلکاروں میں سے ایک پہلے ہی محکمہ سے برخاست ہوچکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...