ستھراپنجاب :بارشوں میں ٹیمیں نکاسی آب کیلئے تعینات

ستھراپنجاب :بارشوں میں ٹیمیں نکاسی آب کیلئے تعینات

شہر کی مرکزی شاہراہوں پر ویسٹ کلیئرنس یقینی بنانے کیلئے صفائی عملہ مامور

لاہور (اے پی پی)مون سون سیزن میں شہر کے مختلف علاقوں میں میں کہیں مطلع صاف ہے اور کہیں تیزبارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ ترجمان کے مطابق شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں اس موسم میں بھی فیلڈ میں متحرک ہیں۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید کی ہدایت پر ویسٹ کلیئرنس اور صفائی آپریشن بلا تعطل جاری ہے ۔مون سون بارشوں کے پیشِ نظر ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیمیں بارش کے دوران اوربعد فوری نکاسی آب کو رواں رکھنے پر تعینات ہیں۔شہر کی مرکزی شاہراہوں پر ویسٹ کلئیرنس یقینی بنانے کے لیے صفائی عملہ الرٹ ہے ۔جیل روڈ، مال روڈ، داتا دربار، سرکلر روڈ، ایک موریہ پل، دو موریہ پل اور میکلوڈ روڈ پر خصوصی صفائی ٹیمیں ویسٹ کلیئرنس پر مامور ہیں جبکہ لکشمی چوک، شادمان مارکیٹ، گلبرگ، برکت مارکیٹ،ایوان تجارت، بیڈن روڈ بازار اور ٹیمپل روڈ پر عملہ سکریپنگ اور مینوئل سویپنگ پر تعینات ہے ۔۔ مزید برآں شہر بھر میں نصب 7000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے جا رہے ہیں۔ لوڈر رکشوں کے ذریعے گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کا عمل بارش کے دوران بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...