پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ:16اہلکاروں کی سزا کی اپیلوں پرفیصلے

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ:16اہلکاروں کی سزا کی اپیلوں پرفیصلے

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سزا اپیلوں کی سماعت ہوئی، جس میں 16پولیس اہلکاروں کی محکمانہ سزا کی اپیلوں پر فیصلے سنائے گئے ۔

تمام اپیلوں کا فیصلہ مکمل میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا، جبکہ ہر اہلکار کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا مکمل اور مساوی موقع فراہم کیا گیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی نے کہا کہ محکمانہ نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، تاہم سزا کا مقصد صرف سزا دینا نہیں بلکہ اہلکاروں کی اصلاح اور پولیس فورس میں پیشہ ورانہ معیار کو مزید بہتر بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط پولیس فورس کی بنیاد پیشہ ورانہ صلاحیت، مؤثر احتساب اور اہلکاروں کی فلاح و بہبود پر استوار ہوتی ہے ۔ محکمانہ احتساب کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کی ویلفیئر بھی ہماری اولین ترجیح ہے اور پولیس اہلکاروں کے مسائل کا بروقت حل ہی بہتر کارکردگی کی ضمانت بنتا ہے ۔ اہلکاروں کی فلاح، پیشہ ورانہ ماحول کی بہتری اور انصاف، شفافیت و میرٹ پر مبنی فیصلوں کے ذریعے پولیس فورس کا اعتماد مزید مستحکم کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...