جی ٹی روڈ پر بھیڑ نالے پر تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم

جی ٹی روڈ پر بھیڑ نالے پر تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم

انتظامیہ ڈیک اور نکی ڈیک نالوں سے بھی تجاوزات بلا تاخیر ختم کرے :وزیر آبپاشی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر آبپاشی کا مختلف اضلاع کا دورہ وزیر آبپاشی کاظم پیرزادہ نے شیخوپورہ، گوجرانوالہ کے برساتی نالوں کا معائنہ کیا ،سیکرٹری آبپاشی ڈاکٹر واصف خورشید، چیف انجینئر راشد منہاس سمیت اعلیٰ افسران ہمراہ تھے ۔وزیر آبپاشی کا کہنا تھا کہ ریکارڈ بارشوں سے نالوں میں معمول سے 2 گنا زیادہ پانی گزر رہا ہے ۔گوجرانوالہ، ناروال، سیالکوٹ، شیخوپورہ کے 100 سے زائد نالوں کا پانی بھیڑ، ڈیک اور نکی ڈیک میں جا رہا۔ سیلاب کا تمام پانی شرقپور کے قریب راوی میں شامل ہوگا۔ صوبائی وزیر نے جی ٹی روڈ پر بھیڑ نالے پر تجاوزات فوری ہٹانے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ڈیک اور نکی ڈیک نالوں سے بھی تجاوزات بلا تاخیر ختم کرے ۔نالہ بھیڑ ، نالہ ڈیک، نالہ نکی ڈیک کی 24 گھنٹے نگرانی کی ہدایت ،عوام اور زرعی اراضی کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، کاظم پیرزادہ نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...