شیخوپورہ ، اوکاڑہ میں کرنٹ لگنے سے حادثات کی تحقیقات کاحکم

شیخوپورہ ، اوکاڑہ میں کرنٹ لگنے سے حادثات کی تحقیقات کاحکم

11کے وی لائن سے بس ٹکرانے کے باعث چھ افراد کرنٹ لگنے سے متاثرہوئے

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں پیش آنے والے کرنٹ حادثات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت کر دی ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق 11کے وی لائن سے بس ٹکرانے کے باعث چھ افراد کرنٹ لگنے سے متاثر ہوئے ، جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے ۔ لیسکو کے عملے نے فوری امدادی اقدامات کرتے ہوئے متاثرین کو طبی امداد اور ہسپتال منتقل کیا۔اوکاڑہ کے علاقے شیر بنی ٹاؤن میں بارش اور تیز آندھی کے دوران پیش آنے والے حادثے پر بھی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے فوری ابتدائی رپورٹ طلب کر لی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق شدید بارش کے باعث ایک صارف کی سروس وائر کا جوائنٹ متاثر ہونے سے بجلی ایل ٹی سٹیل سٹرکچر میں منتقل ہوگئی، جہاں بارش کے پانی میں کھیلنے والا ایک کمسن بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے دونوں واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...