رنگ روڈ :فیملی کاتعاقب کرکے ہراساں کرنیوالے 3اوباش گرفتار

رنگ روڈ :فیملی کاتعاقب کرکے  ہراساں کرنیوالے 3اوباش گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر سے،کرائم رپورٹر )رنگ روڈ پولیس کی بروقت کارروائی، فیملی کا تعاقب کر کے ہراساں کرنے والے 3 اوباش گرفتار۔

گجومتہ پیٹرول پمپ سے فیول ڈلوانے کے بعد اوباش نے فیملی کی گاڑی کا تعاقب کیا، رنگ روڈ گجومتہ ٹول پلازہ پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا،رنگ روڈ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تینوں ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں موٹر سائیکل کے غیرقانونی داخلے ، غفلت و لاپرواہی اور فیملی کو ہراساں کرنے کے الزامات پر مقدمات درج۔ کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس کی ہدایت پر تینوں ملزمان حوالات منتقل کردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...