بھاٹی :وہیکل اور پیڈیسٹرین انڈر پاس کا بیشتر سول ورک مکمل
اسکیلیٹرز عرس حضرت علی ہجویریؒ کے بعد نصب کیے جائیں گے :چیف انجینئر ٹیپا
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )بھاٹی گیٹ پر جاری اپ گریڈیشن منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ منصوبے کی مجموعی فزیکل پراگریس نوّے فیصد سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تعمیراتی سرگرمیاں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔منصوبے کے تحت تعمیر کیے جانے والے وہیکل اور پیڈیسٹرین انڈر پاس کا بیشتر سول ورک مکمل کر لیا گیا ہے ۔ پرندہ مارکیٹ سے دربار حضرت علی ہجویریؒ تک زائرین کی محفوظ اور آسان آمدورفت کے لیے نیا پیڈیسٹرین انڈر پاس بھی تیار کیا جا چکا ہے جبکہ فنشنگ کا کام تیزی سے جاری ہے ۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین قریشی کا کہنا ہے کہ بھاٹی گیٹ پر وہیکل اور پیڈیسٹرین انڈر پاس تیس جولائی تک عوام کے لیے کھول دیے جائیں گے ۔ پیڈیسٹرین انڈر پاس میں زائرین کے لیے سیڑھیاں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ اسکیلیٹرز عرس حضرت علی ہجویریؒ کے بعد نصب کیے جائیں گے ۔ منصوبے میں بارشوں کے دوران نکاسی آب کو بہتر بنانے کے لیے نیا ڈرینیج سسٹم بھی بچھایا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments