تجاوزات کے خاتمے کیلئے خصوصی انکروچمنٹ ڈیسک قائم
1310 مقامات کی نشاندہی ،1280 سے زائد مقامات سے تجاوزات ختم تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کے بہا ؤمیں نمایاں بہتری آئی،ڈی آئی جی ٹریفک
لاہور( کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے صوبے بھر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں خصوصی انکروچمنٹ ڈیسک قائم کر دیا جو جدید آئی ٹی بیسڈ مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے صوبہ بھر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کی مرکزی سطح پر نگرانی کر رہا ہے ۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صوبے بھر میں 1310 مقامات پر ناجائز تجاوزات کی نشاندہی کی گئی جن میں سے اب تک 1280 سے زائد مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
تجاوزات کے خاتمے کے بعد ان مقامات پر ٹریفک کی روانی بحال ہو چکی ہے جبکہ خصوصی انکروچمنٹ ڈیسک تصاویر، ویڈیوز اور دیگر شواہد کی بنیاد پر کارروائیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انکروچمنٹ فری شاہراہوں کے ویژن پر مؤثرانداز میں عملدرآمد جاری ہے ۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک کے بہا ؤمیں نمایاں بہتری آئی ہے جس کے باعث شہری بروقت اپنی منزل تک پہنچ رہے ہیں اور سفر کے دوران وقت کے ساتھ ایندھن کی بھی بچت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں سے تجاوزات ختم ہونے کے نتیجے میں ٹریفک حادثات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments