سول لائنز :ہائیکورٹ کے احاطے میں ہنگامی مشقوں کا انعقاد
مختلف اداروں کے باہمی رابطے اور پولیس کے فوری ردِعمل کا بھی جائزہ لیا گیا ایسی مشقوں کا مقصد پولیس ریسپانس کو مزید بہتر بناناہے،ایس پی اثر علی
لاہور(کرائم رپورٹر)امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور پولیس کے ہنگامی ردِعمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سول لائنز ڈویژن پولیس نے سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں ہنگامی مشقوں (موک ایکسرسائز) کا انعقاد کیا۔ایس پی سول لائنز چودھری اثر علی کے مطابق ایس ایچ او زین علی کی زیرِ نگرانی ہونے والی مشقوں میں اولڈ انارکلی پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔
موک ایکسرسائز کے دوران فرضی دہشت گردوں کی گرفتاری، حساس مقامات کا محاصرہ، سرچ اینڈ کلیئرنس اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی عملی مشق کی گئی، جبکہ مختلف اداروں کے باہمی رابطے اور پولیس کے فوری ردِعمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ایس پی سول لائنز چودھری اثر علی نے کہا کہ ایسی مشقوں کا مقصد پولیس ریسپانس کو مزید بہتر بنانا، اداروں کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کو فروغ دینا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں سمیت تمام اہم اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments