یو ای ٹی کا سنڈیکیٹ اجلاس، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری
لاہور(اے پی پی)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے سنڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں پرو وائس چانسلر، سنڈیکیٹ کے منتخب اراکین، رجسٹرار اور مختلف محکموں کے نمائندو ں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران یونیورسٹی کے انتظامی، تعلیمی اور مالی امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ سالانہ بجٹ اور ملازمین کے مالی فوائد کی منظوری سنڈیکیٹ نے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفارش پر مالی سال27۔2026 کے لیے 8.240 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی۔ اجلاس میں حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشنز کے مطابق یکم جولائی2024 سے ایڈہاک ریلیف الاؤئنس اور پنشن اضافے کے 9 ماہ کے بقایاجات اور یکم جولائی2026 سے نظرثانی شدہ بیسک پے سکیلز2026 کے تحت تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments