آئین پاکستان کی حفاظت کرینگے :تحفظ ختم نبوت کانفرنس

 آئین پاکستان کی حفاظت کرینگے :تحفظ ختم نبوت کانفرنس

مولانا امجد، عزیز الرحمن ثانی ، عبدلنعیم ، مولاناعبدالعزیز،فرحان فخر ودیگر کاخطاب

لاہور(سیاسی نمائندہ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چوبرجی کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس پی اینڈ ٹی کالونی لاہور میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجدخان، مجلس کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی،داکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا محمداشرف گجر، مولانا عبدالنعیم، مولانا حبیب الرحمن ضیا، مولانا عزیز الرحمن، مولانا محمدزبیر، مولانا عبدالعزیز، مولانا محمدبلال، مولانا محمدسمیع اللہ، حافظ فرحان فخر، حا فظ حسین احمد مدنی، قاری احتشام فریدسمیت عوم نے شرکت کی،مولانا محمدامجد خان نے کہا کہ آئین میں موجود عقیدہ ختم نبوت اور اسلامی دفعات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئین پاکستان کی حفاظت کرتے رہینگے ۔ پاکستان کے آئین میں موجود ختم نبوت کی شقیں اوردیگر اسلامی قوانین امت مسلمہ اور ملکی سلامتی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں،عقیدہ ختم نبوت پر پہرہ جاری رہے گا۔مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ ہم عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے سب کچھ قربان کرنا اپنی سعادت سمجھتے ہیں ،عقیدہ ختم نبوت اسلام کا کلیدی اور اہم ترین عقیدہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...