لیسکو نے 200 ٹرالی ٹرانسفارمرز خریداری شروع کر دی

لیسکو نے 200 ٹرالی ٹرانسفارمرز خریداری شروع کر دی

خریدے جانے والے ٹرالی ٹرانسفارمرز مختلف سب ڈویژنز کے سپرد کیے جائینگے

لاہور( این این آئی)مون سون کے دوران جلنے اور خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کی فوری تبدیلی اور بجلی کی فراہمی بحال رکھنے کے لیے لیسکو نے اہم اقدام اٹھا لیا ہے ۔لیسکو نے ایمرجنسی ٹرالی ٹرانسفارمرز کی خریداری کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت 200 ٹرالی ٹرانسفارمرز خریدنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔کمپنی حکام کے مطابق خریدے جانے والے ٹرالی ٹرانسفارمرز مختلف سب ڈویژنز کے سپرد کیے جائیں گے تاکہ بارش یا دیگر وجوہات کی وجہ سے ٹرانسفارمر جلنے کی صورت میں فوری طور پر متبادل انتظام کیا جا سکے ۔حکام کے مطابق ٹرانسفارمر خراب ہونے پر ٹرالی ٹرانسفارمر لگا کر عارضی طور پر بجلی کی فراہمی بحال کی جائے گی جبکہ نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل ہونے کے بعد ٹرالی ٹرانسفارمرز واپس اتار لیے جائیں گے ۔لیسکو کے مطابق اس اقدام کا مقصد مون سون سیزن کے دوران صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا اور شکایات کے فوری ازالے کو ممکن بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...