گیگ اکانومی کیلئے برآمدات اور زرمبادلہ بڑھانے کا موقع : فرنیچر کونسل
لاہور(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ تیزی سے فروغ پاتی گیگ اکانومی پاکستان کے لیے برآمدات اور زرمبادلہ میں نمایاں اضافے کا تاریخی موقع فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے باصلاحیت آئی ٹی ماہرین اور فری لانسرز عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یہاں پاکستان فرنیچر کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان صرف روایتی فری لانسنگ تک محدود رہنے کے بجائے ویلیو ایڈڈ ڈیجیٹل مصنوعات، سافٹ ویئر سلوشنز اور ٹیکنالوجی سٹارٹ اپس پر توجہ دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments