رجسٹرڈ ورکرز کیلئے موبائل ڈسپنسری منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ
صوبے بھر میں 80 موٹر سائیکل موبائل ڈسپنسریاں علاج ، ادویات فراہم کریں گی
لاہور(خبر نگار)پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوشنز کا رجسٹرڈ ورکرز کو علاج معالجے کی سہولیات انکی دہلیز تک پہنچانے کیلئے موبائل ڈسپنسری منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ جسکے تحت صوبے بھر میں 80 موٹر سائیکل موبائل ڈسپنسریاں بنیادی طبی سہولیات اور ادویات ورکرز تک پہنچائیں گی۔ منصوبے کا مقصد ایسے ورکرز کو بروقت طبی امداد فراہم کرنا ہے جو ہسپتالوں تک آسانی سے رسائی نہیں رکھتے ۔ پہلے مرحلے میں80 موٹر سائیکل موبائل ڈسپنسریاں خریدی جائینگی۔ ان موبائل یونٹس کے ذریعے بنیادی طبی معائنہ، ادویات اور ابتدائی علاج کی سہولیات براہِ راست رجسٹرڈ ورکرز تک پہنچائی جائیں گی۔حکام کے مطابق اس منصوبے سے ورکرز کا وقت اور سفری اخراجات کم ہونگے ، بروقت علاج سے بیماریوں کی تشخیص اور علاج بھی ممکن ہو سکے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments