خواتین ونگ 3اور 6اگست کومہنگائی کیخلاف احتجاج کریگا:حمیرا طارق

 خواتین ونگ 3اور 6اگست کومہنگائی  کیخلاف احتجاج کریگا:حمیرا طارق

لاہور(سٹاف رپورٹر)حلقئہ خواتین جماعت اسلامی کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ودیگر مقررین نے پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی احتجاجی تحریک کی مکمل حمایت کرتے کہا ۔۔

مہنگائی کیخلاف 3اگست کو کراچی میں احتجاج، 6اگست کو خواتین کی ملک گیر احتجاجی سرگرمیاں اور 7اگست کو ملک گیر احتجاج میں بھرپور شرکت کی جائیگی۔حکومت وقتی و نمائشی منصوبوں کی بجائے ایسے منصوبے متعارف کرائے جو عوام کی زندگی میں بہتری لائیں۔ سود ی نظام نے ملک کو قرضوں اور مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا ، اسلامی نظام ہی معاشی استحکام کی ضمانت بن سکتا ہے ۔ناقص پالیسیوں پر چیز عوام کی قوتِ خرید سے باہر ہو چکی ہے جبکہ وزرا کی مراعات میں مسلسل اضافہ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...