سیف سٹیز اتھارٹی :میرا پیار اسینٹر کی دو سالہ کامیابیوں پر تقریب

 سیف سٹیز اتھارٹی :میرا پیار اسینٹر کی دو سالہ کامیابیوں پر تقریب

اچھی کارکردگی پر افسروں کو اسناد تقسیم، ابتک 82ہزارگمشدہ بچوں کواہلخانہ سے ملوایا جا چکا

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے میرا پیارا ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کی دو سالہ نمایاں کامیابیوں پر خصوصی تقریب کا انعقاد ،بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں کو تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔تقریب میں ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس اور سی او او مستنصر فیروز نے شرکت کی۔ میرا پیارا ورچوئل سینٹر کی دوسری سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،ادارے کی دو سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کی گئی۔بچوں کے تحفظ اور گمشدہ بچوں کو اہلخانہ سے ملانے کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے والے افسروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق میرا پیارا منصوبہ اقوام متحدہ کے عالمی فورم پر دنیا کے بہترین ڈیجیٹل گورننس منصوبوں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے ۔ منصوبے کی بدولت ابتک 82 ہزار سے زائد گمشدہ بچوں کو بحفاظت اہلخانہ سے ملوایا جا چکا ہے ۔

 احسن یونس نے کہا میرا پیارسینٹر نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں کے تحفظ کیلئے عالمی معیار قائم کیا ہے ۔مستنصر فیروز نے بچوں کے تحفظ کیلئے افسروں کی پیشہ ورانہ خدمات کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق شہری گمشدہ یا لاوارث بچے کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے آپشن 3 دبا کر دے سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...