چہلم امام حسینؓ اورعرس داتاگنج بخشؒ پرسخت سکیورٹی انتظامات
لاہور(کرائم رپورٹر)چہلم حضرت امام حسینؓ پر صوبہ بھر میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کیلئے۔۔
پنجاب پولیس نے سختے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ۔آئی جی عبدالکریم نے کہا ہے کہ تمام اضلاع میں فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور افسر خود انتظامات کی نگرانی کرینگے ۔ چہلم پر صوبہ بھر میں 730 مجالس ہونگی جبکہ 420 عزاداری جلوس برآمد ہونگے جنکی سکیورٹی کیلئے لاہور سمیت پورے پنجاب میں 42 ہزار سے زائد پولیس افسر اور اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے ۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے دوسرے روز لاہور پولیس نے شہر بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھتے ہوئے زائرین کے تحفظ کیلئے غیرمعمولی انتظامات کیے ۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کاکہناہے ہے کہ زائرین کو فول پروف سکیورٹی دی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments