خاتون سے مبینہ زیادتی پرتھانیدارگرفتار ، مقدمے کاحکم
غازی آباد کا انچارج انویسٹی گیشن بھی معطل، شفاف تفتیش کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ غازی آباد میں تعینات انویسٹی گیشن ونگ کے اے ایس آئی عمران انور کو خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم پولیس اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کرنے اورناقص نگرانی پر تھانہ غازی آباد کے انچارج انویسٹی گیشن کو بھی معطل کرتے ہوئے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ ذیشان رضا نے ہدایت کی کہ واقعے کی شفاف تفتیش یقینی بنائی جائے تاکہ تمام حقائق سامنے لاکرقانون کے مطابق کارروائی کی جاسکے ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضاکاکہناہے کہ خواتین کیخلاف جرائم میں ملوث عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی اور ایسے ملزموں کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments