کریک ڈاؤن تیز، 1لاکھ 39 ہزار جرمانیوالی ویگن پکڑی گئی

کریک ڈاؤن تیز، 1لاکھ 39 ہزار جرمانیوالی ویگن پکڑی گئی

شہر میں 20خلاف ورزیوں پرخودکار نظام سے ای چالان جاری کیے جا رہے

لاہور(کرائم رپورٹر)ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن تیز، ڈیڑھ لاکھ کے قریب جرمانے والی ویگن پکڑی گئی۔ اچھرہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران سڑکوں پر خطرناک انداز میں ڈرائیونگ پرویگن کو روک کر چیک کیا گیا تو اس پر ایک لاکھ 39 ہزار 750 روپے کے ای چالان جرمانے واجب الادا تھے ۔ انسپکٹر شاہد رانجھا کے مطابق ویگن ڈرائیور نے مختلف اوقات میں 16 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی جبکہ 6 مرتبہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے سمیت متعدد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کیں جن پر ای چالان جاری کیے گئے ت۔ ڈرائیور نے واجب الادا جرمانہ موقع پر ادا کر دیا، ویگن کو قانونی کارروائی مکمل ہونے پر چھوڑ دیا گیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں 20 سے زائد مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر خودکار نظام سے ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے ۔ سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی نے اپیل کی ہے کہ شہری ای چالان سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...