نئی قیمتیں جاری ،دالیں10سے 65روپے تک سستی
دودھ ردو بدل کے بغیر 170کا لٹراورسوگرام روٹی کی قیمت 14روپے برقرار
لاہور(این این آئی)ضلعی حکومت نے اشیائے خورونوش کی نئی سرکاری قیمتیں جاری کر دیں مختلف دالوں کی قیمتوں میں10سے 65روپے کلو کمی کردی گئی ۔ جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق چاول باسمتی سپر ( نیا )کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 310روپے کلو مقرر کی گئی،دال چنا ( باریک)10روپے کمی سے 210،دال چنا ( سپیشل)10روپے کمی سے 220،دال مسور( موٹی) امپورٹڈ10روپے کمی سے 210،دال ماش دھلی( امپورٹڈ)بغیر کسی رد وبدل کے 410،دال ماش چھلکے والی( امپورٹڈ)بھی بغیر کسی ردو بدل کے 360،دال مونگ( چھلکے والی)65روپے کمی سے 280،کالا چنا( موٹا ) لوکل10روپے کمی سے 220،کالا چنا ( باریک) لوکل10روپے کمی سے 200،سفید چنا امپورٹڈ( موٹا)بغیر کسی رد وبدل کے 240جبکہ بیسن کی قیمت20روپے کمی سے 210روپے مقرر کی گئی ہے ۔دودھ بغیر کسی ردو بدل کے 170روپے لٹر،چھوٹا گوشت ( ہڈی والا) 1600 بڑا گوشت ہڈی والا800روپے جبکہ روٹی 100گرام کی قیمت14روپے بر قرار رکھی گئی ہے ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں چھوٹا گوشت سرکاری نرخنامے کے برعکس3000، بڑا گوشت 1400 روپے کلو جبکہ روٹی کی قیمت20روپے تک وصول کی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments