جمعۃ المبارک: صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

جمعۃ المبارک: صوبہ بھر میں  سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کے حکم پر جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

 آئی جی پنجاب نے مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، حساس مقامات، غیر ملکی قونصل خانوں اور دیگر اہم تنصیبات کی سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے احکامات جاری کیے تھے۔

 

 آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز کے اطراف اور شاہراہوں پر پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کیا گیا جبکہ لاہور سمیت تمام شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر مشکوک گاڑیوں، مشتبہ افراد اور سامان کی چیکنگ بھی مزید سخت کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...