جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کریک ڈاؤن، 13ملزم گرفتار

 جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے کریک  ڈاؤن، 13ملزم گرفتار

لاہور (این این آئی)پنجاب بھر میں وائلڈلائف رینجرز نے بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جنگلی حیات کے جرائم میں ملوث 13ملزمان گرفتار کیے ۔

 غیرقانونی شکار و تجارت کے خلاف کارروائیاں، 18جنگلی طوطے ، 11تیتر، 2بٹیر، 3جال اور 10نیٹنگ گیئرز برآمد کیے گئے ۔ بہاولنگر میں 10ملزمان گرفتار، 18طوطے ، 11تیتر، 2بٹیر اور 3جال قبضے میں لے لیے گئے ۔ سرگودھا میں کالے تیتر کی غیرقانونی تجارت پر ملزم گرفتار، ایک لاکھ 25ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ، میانوالی میں بٹیر کی غیرقانونی نٹنگ پر کارروائی، 2ملزمان گرفتار، 10نٹنگ گیئرز ضبط کیا گیا ، 5ملزمان کو مجموعی طور پر سوا تین لاکھ روپے سے زائد محکمانہ معاوضہ (جرمانہ)عائد کیا گیا ۔ 

بقیہ ملزمان کے خلاف پنجاب وائلڈلائف ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی جاری۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...