رکشہ پر ون ویلنگ ،کرتب دکھانے والا ڈرائیور گرفتار
لاہور (این این آئی) رکشہ پر ون ویلنگ اور کرتب دکھانے والے کو دھر لیا گیا۔لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے ون ویلنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
رکشہ پر ویلنگ کرنے والے کو پکڑ لیا گیا ۔گرین ٹاؤن میں حسنین نامی ڈرائیور رکشہ پر کرتب اور ویلنگ کررہا تھا ،اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ٹاؤن شپ فیاض بھٹی نے دھر لیا،ملزم کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا ۔ سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ون ویلنگ،تیزرفتاری اور اوورسپیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments