موبائل شاپ پر فائرنگ کاملزم گرفتار

موبائل شاپ پر فائرنگ کاملزم گرفتار

لاہور (این این آئی)مانگا منڈی پولیس نے موبائل شاپ پر فائرنگ کرکے دکاندار کو زخمی کرنے والے اقدامِ قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ساجد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے تالاب سرائے گاں سے حراست میں لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم ساجد نے ایک روز قبل دکاندار محبوب کو فون کرکے موبائل پیکیج لگانے کا کہا تھا۔ دکاندار کے دکان پر موجود نہ ہونے کے باعث پیکیج نہ لگ سکا، جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...