ڈی آئی جی کی کرائم میٹنگ انچارج انویسٹی گیشنز کو شوکاز

ڈی آئی جی کی کرائم میٹنگ  انچارج انویسٹی گیشنز کو شوکاز

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے زیرِ تفتیش سنگین مقدمات، پینڈنگ روڈز، اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں اور تھانوں کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی نے مقدمات کے حوالے سے تھانہ ڈیفنس بی، فیکٹری ایریا، جنوبی چھاؤنی اور سرور روڈ کے چار انچارج انویسٹی گیشنز کو سنشور کی سزا دی۔ جبکہ ناقص کارکردگی پر تھانہ ڈیفنس اے ، ڈیفنس بی، فیکٹری ایریا، جنوبی چھاؤنی، سرور روڈ، مصطفی آباد، غازی آباد، باغبانپورہ، برکی، ہیئر، ڈیفنس سی، ہڈیارہ اور نارتھ کینٹ کے انچارج انویسٹی گیشنز کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...