موٹرسائیکل سواروں کیلئے سائیڈ شیشوں کے استعمال کیلئے مہم کاآغاز
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کیلئے سائیڈ ویو مررز کے استعمال کو لازمی قرار دینے کیلئے خصوصی آگاہی مہم شروع کر دی۔
سی ٹی او نے تمام سرکل افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ موٹر سائیکل سواروں کو سائیڈ ویو مررز، ہیلمٹ کے استعمال اور لین ڈسپلن کی اہمیت سے آگاہ کریں تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی لائی جا سکے ۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق لاہور میں 82 لاکھ رجسٹرڈ گاڑیوں میں 61لاکھ سے زائد موٹر سائیکلیں شامل ہیں، جبکہ ٹریفک حادثات میں تقریباً 70 فیصد جانی نقصان بلاواسطہ یا بالواسطہ موٹر سائیکل سواروں کا ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments