کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن ،75املاک سربمہر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے ۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 75املاک سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے فیصل ٹاؤن، کینال روڈ، سمن آباد، پونچھ روڈاور اعظم گارڈن میں آپریشن کیا۔
ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرفیصل ٹاؤن میں 16املاک سربمہرکر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرکینال روڈ، سمن آباد اور پونچھ روڈ پر 49املاک سیل کر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران اعظم گارڈن میں 10املاک سیل کر دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments