سکولوں میں 12ربیع الاول عقیدت سے منانے کی ہدایت

 سکولوں میں 12ربیع الاول عقیدت سے منانے کی ہدایت

افسران تمام تقریبات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے :ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ

لاہور(خبر نگار )پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں 12 ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کی ہدایت کردی گئی۔ اس حوالے سے سکولوں میں مختلف سرگرمیوں اور مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سرکاری سکولوں میں تلاوت قرآن پاک، نعت رسول ؐ، سیرت النبی ؐ کے موضوع پر تقریری اور مضمون نویسی کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے ، جبکہ سیرت النبی ؐ کے حوالے سے کوئز مقابلے بھی کرائے جائیں گے ۔ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ تمام سرگرمیوں کا مقصد 12 ربیع الاول کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منانا ہے ۔ ضلعی تعلیمی افسران تمام تقریبات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے ۔تمام سرکاری سکولوں کو تقریبات کے انعقاد کے بعد تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل کمپلائنس رپورٹ اسی روز جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...