پولیس وردی پہن کر شہریوں کوہراساں کرنیوالے 2ملزم گرفتار

پولیس وردی پہن کر شہریوں کوہراساں کرنیوالے 2ملزم گرفتار

گرفتار ملزم پارکس میں آنے والی فیملیز کی ہڈن کیم سے پرینک ویڈیوز بناتے تھے

لاہور(کرائم رپورٹر)پبلک پارکس میں خواتین، بچوں اور فیملیز کے تحفظ کیلئے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ (ایف پی یو) کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس یونیفارم پہن کر شہریوں کو ہراساں کرنے اور پرینک ویڈیوز بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف پی یو ٹیم کو شہری کی جانب سے اطلاع ملی کہ بعض افراد پولیس یونیفارم پہن کر پارکس میں شہریوں اور فیملیز کو ہراساں کر رہے ہیں اور ان کی ویڈیوز بنا رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایف پی یو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان پارکس میں آنے والی فیملیز کو پولیس یونیفارم پہن کر ہراساں کرتے اور ہڈن کیم کے ذریعے پرینک ویڈیوز بناتے تھے ۔ گرفتار ملزمان کی شناخت احسن اور اقبال کے نام سے ہوئی ہے ، جنہیں مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ اقبال ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی بلال احمد نے کہا کہ پبلک پارکس میں خواتین، بچوں اور فیملیز کے تحفظ کیلئے ایف پی یو ٹیمیں مسلسل مستعد ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...