مخالفین پر پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے گھرپرقبضے کاالزام

 مخالفین پر پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے گھرپرقبضے کاالزام

رخسانہ بی بی ودیگرکاتھانہ صدر تاندلیانوالہ پولیس کیخلاف احتجاج،دادرسی کامطالبہ

لاہور (کرائم رپورٹر )رخسانہ بی بی نے اہلخانہ ودیگرکے ہمراہ لاہور پریس کلب کے باہر ایس ایچ او تھانہ صدر تاندلیانوالہ پولیس اور مخالفین کیخلاف احتجاج کرتے بتایاکہ سائلہ نے مخالفین کیخلاف آرپی او فیصل آباد کو درخواست بابت قبضہ پلاٹ دائر کی تھی جس پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ سائلہ متذکرہ پلاٹ پر گھر بناکر رہائش پذیر ہوگئی ۔وہ گزشتہ ہفتے 20 اگست کی رات اپنے گھر موجود تھی کہ اچانک ایس ایچ او تھانہ صدر بمعہ 25 پولیس ملازمین اور مسلح مخالفین آگیا اور گھر کی دیوار یں پھلانگ کرسب کو یرغمال بنا لیا اور مار پیٹ شروع کر دی۔ ملزم میری جواں سالہ بچیوں سے چھیڑ چھاڑ بھی کرتے رہے ،سامان توڑ پھوڑ کرباہر پھینک دیا ، ویڈیو بنانے پر ملزموں نے دو مو بائل چھین لئے ،سائلہ اور اہلخانہ کوگھر سے نکال کر مخالفین کو قبضہ دلوا دیاگیا۔ ایس ایچ او اسکے دو بیٹوں کو تشدد کرتے ہوئے ساتھ لے گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...