رواں سال پولیس خدمت کاؤنٹرز سے 18ہزار میڈیکو لیگل جاری

رواں سال پولیس خدمت کاؤنٹرز سے 18ہزار میڈیکو لیگل جاری

خدمت کاؤنٹرز پر میڈیکل ویری فکیشن کے عمل کو مزید آسان بنا دیا گیا :سی سی پی او

لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس خدمت کاؤنٹرز شہریوں کو جدید اور بروقت عوامی خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ رواں سال لاہور پولیس کے خدمت کاؤنٹرز سے 18ہزار 700سے زائد میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اسی عرصے کے دوران 3 ہزار 727پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ خدمت کاؤنٹرز پر شہریوں کو طبی و قانونی خدمات ایک ہی جگہ پر بروقت فراہم کی جا رہی ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ خدمت کاؤنٹرز پر میڈیکل ویری فکیشن کے عمل کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...