چوری کا ڈراپ سین،گھریلو ملازمہ گرفتار ، 10لاکھ برآمد

چوری کا ڈراپ سین،گھریلو  ملازمہ گرفتار ، 10لاکھ برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر)لوئر مال کے علاقے میں گھر سے چوری کا ڈراپ سین، پولیس نے گھریلو ملازمہ گرفتار کر کے 10 لاکھ برآمد کر لیے ۔

 ترجمان کے مطابق لوئر مال گھر کی صفائی کرنے والی ملازمہ نے ہی گھر کا صفایا کر دیا تھا ،گزشتہ روز لوئر مال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر کے 10لاکھ روپے برآمد کر لیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے گھر کی سیف الماری سے طلائی زیورات اور نقد رقم چوری کی، ملزمہ تین سال سے گھر میں ملازمت کر رہی تھی، دوران تفتیش گھر میں لگے خفیہ کیمرے نے سارا پول کھول دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...