تھانہ ٹاؤن شپ بلڈنگ کے گیٹ پر جھگڑا ، فائرنگ،11ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)قائداعظم انڈسٹریل ایریا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاندنی چوک کے قریب تھانہ ٹاؤن شپ بلڈنگ کے گیٹ پر جھگڑا اور فائرنگ کرنے پر 11افراد کو گرفتار کرلیا۔
ملزموں میں ظہور چوہان، عمر فیاض، قدرت اللہ، اسد یاسین، اولیس علی، محمد حسن، سجاد علی، ولید ارشد، یاسر مقبول، حیدر اور بابر شامل ہیں،کو گرفتار کر کے ملزم ظہور چوہان کے قبضے سے 30 بور پستول، میگزین اور 5گولیاں جبکہ ملزم عمر فیاض سے 9 ایم ایم پستول، میگزین اور 5 زندہ گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments