مردہ مرغی کا 40کلو گوشت برآمد، 2ملزم دھرلئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ مزنگ کی بڑی کارروائی، مردہ مرغی کا 40 کلو گوشت برآمد کر کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار دونوں ملزموں کومقامی پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان موٹرسائیکل پر مردہ گوشت منتقل کر رہے تھے ، اس دوران ڈولفن ٹیم نے معمول کی چیکنگ کے دوران تعفن کیوجہ سے موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنا کر ملزمان عمار اور حامد کو گرفتار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments