انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا اجلاس
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیرِ صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں تبدیلی تفتیش فرسٹ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انویسٹی گیشن ونگ کے تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔
اجلاس میں قتل، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر، اغوا، دھوکہ دہی اور چوری سمیت مختلف نوعیت کے 29 مقدمات زیرِ بحث آئے ۔تبدیلی تفتیش کے لیے پیش ہونے والے مقدمات میں مدعی کاشف تنویر اور یاسر علی کے قتل، فرح ظفر اور خالد اقبال کے امانت میں خیانت، عمران اسلم کے دھوکہ دہی، فرزانہ بی بی کے اغوا، آصف محمود کے چیک ڈس آنر جبکہ ناصر علی کے چوری کے مقدمات شامل تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments