اوباش نوجوانوں نے شہری کو چھریاں مارکر شدید زخمی کردیا

اوباش نوجوانوں نے شہری کو چھریاں مارکر شدید زخمی کردیا

شہری نے ملزمان کو ہلڑ بازی سے منع کیا تھا،والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر) گلبرگ میں اوباش ملزمان نے شہری کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق چھریوں کے وار سے حماد نامی شہری شدید زخمی ہوا، جبکہ ملزمان کی جانب سے شہری پر تشدد اور چھریوں سے حملے کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے ۔فوٹیج میں ملزمان کو شہری حماد پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے ،متاثرہ شہری نے ملزمان کو ہلڑ بازی سے منع کیا تھا، جس پر ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور چھریوں کے وار کردیے ۔ متاثرہ شہری کی والدہ فوزیہ تبسم کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،واقعہ کی تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...