پی پی ایس سی :2محکموں کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان

پی پی ایس سی :2محکموں کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان

اسسٹنٹ آئی ٹی کی 2 اسامیوں کے لیے 11امیدوار انٹرویو کے لئے کلیئر

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور بورڈ آف ریونیو پنجاب کی اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سسٹم اینالسٹ کی ایک اسامی کے لیے منعقدہ تحریری امتحان کے نتیجے میں اگلے مرحلے کے لیے 11 امیدواروں کو دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لیے عارضی طور پر کلیئر کیا گیا ہے ۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ نیٹ ورک ایڈمن کی ایک اسامی کے لیے منعقدہ تحریری امتحان کے نتیجے میں 5 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے عارضی طور پر کلیئر کیا گیا ہے ۔بورڈ آف ریونیو پنجاب، پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ آئی ٹی کی 2 اسامیوں کے لیے منعقدہ تحریری امتحان کے نتیجے میں 11 امیدواروں کو انٹرویو کے لیے عارضی طور پر کلیئر کیا گیا ہے ۔انٹرویو کے لیے کال اپ لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر مقررہ شیڈول کے مطابق اپ لوڈ کیے جائیں گے ۔جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...