پھولنگر میں کرنٹ لگنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق
قربان کو واٹر پمپ کی تار سے کرنٹ لگا، ریسکیو کے سی پی آر کے باوجود جانبر نہ ہوسکا
قصور(نمائندہ دنیا) پھولنگر کے نواحی گاؤں رکھ والامیں واٹر پمپ کی تار سے کرنٹ لگنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیم موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ 6سالہ قربان ولد صادق کو واٹر پمپ کی تار سے کرنٹ لگا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی جان بچانے کیلئے فوری طور پر سی پی آر کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بچے کے جسم پر کوئی ظاہری چوٹ موجود نہیں تھی اور موت کرنٹ لگنے کے باعث واقع ہوئی۔ لواحقین نے بچے کو ہسپتال منتقل کردیا۔نے سے انکار کرتے ہوئے میت اپنے حوالے کرلی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments